حیدرآباد۔17۔فروری(اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج دہلی میں جنتر منتر کے پاس دھرنا کرتے ہوئے میڈیا سے کانگریس پر تنقیدی رویہ میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کانگریس کو ایک بھی سیٹ ملنے والی
نہیں ہے۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی کے نمائندے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ ریاست کی تائید کرنے والی جماعتوں کا وہ ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کے وزارت عظمی کے امید وار نریندر مودی بھی متحدہ ریاست کی تائید کریں تو وہ مودی کی حماعت کرینگے۔